تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روسی سائنسدانوں کا کورونا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ

روس نے کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلےکے نتائج کا اعلان کردیا۔’اسپوتنک وی’ ویکسین کو 95 فیصد مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

روسی ماہرین نے مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین ‘اسپوتنک وی’ کے کلینکل ٹرائل کے فیز ٹو کے نتائج میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف 95 فیصد تک مؤثر ہے۔

سرکاری زیر انتظام گامالیہ تحقیقی مرکز اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے کہا کہ یہ نتائج پہلی خوراک کے 42 دن بعد حاصل کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

کلینیکل ٹرائل پروٹوکول کے مطابق دوسرے کنٹرول پوائنٹ پر اسپوتنک وی ویکسین یا پلیسبو کی پہلی اور دوسری خوراک وصول کرنے والے رضاکاروں کے اعداد و شمار کے تجزیے پر مبنی تھا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا رضاکاروں سے ابتدائی اعداد و شمار پہلی خوراک کے 42 دن بعد حاصل کیے گئے جو کہ 95 فیصد سے زیادہ ویکسین کی افادیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ اسپوتنک وی COVID-19 ویکسین کی لاگت 10 ڈالر سے کم ہوگی ، جو عالمی منڈیوں کے لئے کل 740 روبل میں دستیاب ہوگی۔یہ ویکسین روسی شہریوں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

کئی دیگر ممالک کے بعد اب برازیل بھی روسی کرونا ویکسین کے حصول کے لیے تیار ہو گیا ہے، اس سلسلے میں برازیلی وزارت صحت روس کے ساتھ اسپوتنک V کی خریداری سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے۔

روسی ذرایع ابلاغ کے مطابق برازیل کی وزارتِ صحت روسی کرونا ویکسین Sputnik V کی ممکنہ خریداری کے سلسلے میں RDIF (رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہے۔

برازیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایسے ہی معاہدے بڑی امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر، جانسن سیلگ، انڈین بائیوٹیک، اور موڈرنا کے ساتھ بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ برازیل نے شروع ہی سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے سرگرمی دکھائی ہے، گزشتہ ہفتے بھی برازیل کے ہیلتھ کیئر عہدے داروں نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ویکسین کی تیاری، محفوظ اور مؤثر ہونے کے معاملات کے ساتھ ساتھ اس کی فراہمی سے متعلق لاجسٹک پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -