تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چھوٹے قد والے سوشل میڈیا اسٹار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ماسکو: روس کے 19 سالہ سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ میگومیدوف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ریاست داغستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ حسب اللہ نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ حرم شریف میں احرام باندھے کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار کی اس تصویر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حسب اللّہ 3 فٹ 3 انچ کے سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو کہ بظاہر ایک چھوٹے بچے کی طرح نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی عمر 19 سال ہے۔

چھوٹے قد والے 19 سالہ روسی سوشل میڈیا اسٹار کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہیں اپنی مزاحیہ ویڈیو اور قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہوئی۔

حسب اللہ سوشل میڈیا ایپس پر بنائی جانے والی کئی میمز کی ویڈیوز میں بھی نظر آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -