تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

اسلام آباد میں مشکوک روسی خاتون زیر حراست

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک مشکوک روسی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، روسی خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج جمعرات کو پولیس نے ایک روسی خاتون شہری کو ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش پر حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی روسی خاتون کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، یہ خاتون گزشتہ روز روس سے ملتان پہنچی تھی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ملتان پولیس نے بھی خاتون کو حراست میں لے کر روسی سفارت خانے کے حوالے کیا تھا، بعد ازاں روسی سفارت خانے نے خاتون کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ٹھہرایا۔

تاہم روسی خاتون موقع پا کر نجی ہوٹل سے بھی باہر آ گئی تھی، جسے آج پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں گھسنے کی کوشش پر حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانے نے فارن آفس کو خاتون کا ویزا منسوخ کرنے کا خط لکھ دیا ہے، دوسری طرف خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ میں پاکستان کی سیر کرنا چاہتی ہوں۔

Comments