تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پیوٹن کے والدین کی قبر پر نفرت انگیز خط لگانے والی خاتون گرفتار

ماسکو: روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے والدین کی قبر کے اوپر نفرت پر مبنی خط چسپاں کرنے کے جرم میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ خاتون ارینا تسبانیوا نے خط میں نہ صرف صدر پیوٹن سے اپنی نفرت کا اظہار کیا بلکہ انہیں ایک ’پاگل‘ اور ’قاتل‘ انسان بھی قرار دیا۔

ارینا تسبانیوا کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا جبکہ انہوں نے 6 اکتوبر کو صدر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر خط لکھا تھا۔ ملزمہ پر جنگ مخالف مظاہروں کے دوران قبر کی بے حرمتی کرنے کا بھی الزام ہے۔

خاتون نے خط میں لکھا کہ ولادیمیر پیوٹن ایک پاگل اور قاتل انسان ہیں، پوری دنیا ان کی موت کے لیے دعائیں کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر پیوٹن قاتلانہ حملے میں بچ نکلے

انہوں نے روسی صدر کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’پاگل اور قاتل انسان کے والدین! اسے بھی اپنے ساتھ لے جائیں۔ اس نے ہمیں بے حد دکھ اور تکلیفیں دے رکھی ہیں۔‘

ملزمہ کو نفرت انگیز خط لکھنے اور قبر کی بے حرمتی کرنے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

دورانِ سماعت خاتون نے بتایا کہ میں نے یوکرین پر روسی حملوں کی خبروں سے متاثر ہوکر اقدام اٹھایا تاکہ روسی صدر کو یہ احساس دلا سکوں کہ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بہت زیادہ خطرناک ہے اور لوگ مارے جا رہے ہیں۔

ملزمہ کو کم از کم پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -