جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

روس میں چاکلیٹ جلانے کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں چاکلیٹ جلانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہوں نے روس میں تیار کی گئی چاکلیٹس کے معیار پر سوال کھڑے کردیے۔

سوشل میڈیا پر اس ٹرینڈ کا آغاز ایک خاتون کی جانب سے ہوا جس میں وہ مقامی طور پر تیار کی گئی ایک چاکلیٹ کو جلا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاکلیٹ بار نے فوراً ہی آگ پکڑ لی اور پگھلنے کے بجائے جلنے لگی جبکہ اس میں سے دھویں کا بھی اخراج ہونے لگا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جلانے کے بعد چاکلیٹ میں سے نہایت ناگوار بو بھی آرہی ہے۔

یہ چاکلیٹ روس کی ایک بڑی چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنی ’رشیا‘ کی تیار کردہ تھی۔ خاتون نے دیگر افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی چاکلیٹ کے نام پر جعلی اشیا فروخت کر رہی ہے لہٰذا اس کمپنی کی چاکلیٹ نہ خریدی جائے۔

بعد ازاں دیگر کئی افراد نے بھی اسی کمپنی کی چاکلیٹ کے ساتھ یہی عمل دہرایا اور انہی بھی یکساں نتائج حاصل ہوئے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز اس قدر وائرل ہوئیں کہ حکام کو بھی درمیان میں آنا پڑا۔

روس کی وفاقی ایجنسی برائے تحفظ صارف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ چاکلیٹ کو مختلف کیمیائی عمل سے گزارے جانے کے بعد اس طرح جلنا قدرتی عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کمپنی کی چاکلیٹ بالکل محفوظ ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گمراہ کن اطلاعات کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

تاحال مذکورہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں