تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فلسطین پر مظالم: روس کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ماسکو : روس نے اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ مذاکرات کےلیے ثالثی کا کردار نبھانے کی پیشکش کردی۔

روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کیے مطابق مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کےلیے روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ ایم ایل بوگڈ انوف نے دارالحکومت میں اسرائیلی سفیر الیگزینڈر بین زوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب روسی وزیر خارجہ اور اسرائیلی سفیر کے مابین غزہ کی پٹی پر ہونے والی بمباری اور اسرائیل و فلسطین کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری نسل کشی اور ظلم و بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال پر دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع روس کو کسی صورت قبول نہیں۔

روسی حکام نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافے پر بھی تشویش ظاہر کیا اور فلسطین کے ساتھ مسئلے کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کےلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -