تازہ ترین

روس کا امریکا کے 19 جدید میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو: روس نے یوکرین میں امریکا کے فراہم کردہ جدید میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی اور جنوبی یوکرین میں 19 امریکی ساختہ میزائل مار گرائے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے ہیمرز میزائل ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہیں جنہیں مشرقی اور جنوبی یوکرین میں نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے علاقے کراماتورسک کے نزدیک جدید فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -