جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

’ٹرمپ کی مختلف ممالک میں رجیم چینج کی کارروائیاں تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوسکتی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف ممالک میں رجیم چینج کی کارروائیاں تیسری جنگ عظیم کا آغاز کر سکتی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں دمتری میدویدیف جو اس وقت روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، نے اس سوال پر کہ کیا تیسری عالمی جنگ شروع ہو چکی ہے کہا کہ تکنیکی طور پر تیسری عالمی جنگ شروع نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ مختلف ممالک میں حکومت کی تبدیلی کی مجرمانہ اور پاگل پن پر مبنی روش جاری رکھتے ہیں، تو یہ بلاشبہ شروع ہو جائے گی اور موجودہ صورتحال میں کوئی بھی واقعہ اس کا محرک بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ”عالمی تسلط برقرار رکھنے کے لیے”ایک وسیع جنگ کا حصہ ہے۔

دمتری میدویدیف کے مطابق ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرکے تمام امریکیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ایک سنگین غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت کے بعد اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششوں کو تین گنا کر دے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایران جنگ اور اپنے رہنماؤں کے قتل کو برداشت کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کی لاگت زیادہ ہو گی لیکن ایران اس میں کامیاب ہو گا کیونکہ اس کے لئے سب سے زیادہ اعلیٰ درجے کے سماجی استحکام کی ضرورت ہے اور امریکیوں نے انہیں یہ استحکام فراہم کر دیا ہے۔

دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا، علی لاریجانی

اس سوال پر کہ کیا ایران کی طرح ایک دن مذاکرات کے دوران روس پر بھی حملہ ہو سکتا ہے سابق روسی صدر نے جواب دیا کہ اس بات کی صرف ایک ضمانت ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور وہ یہ ہے کہ امر یکا روس سے ڈرتا ہے اور اسے ایٹمی جنگ کی قیمت اچھی طرح معلوم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں