تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

روس کے نئے دفاعی نظام نے امریکا کی نیندیں اڑا دیں

ماسکو : روسی صدر نے مسلح افواج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ‘ایس 500’ میزائل سسٹم سے آراستہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے مسلح افواج کو انتہائی طاقتور اور موثر فضائی دفاعی نظام ایس 500 سے لیس کرنے کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر اپنے روایتی حریف امریکا کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

روسی صدر نے فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دفاعی میزائل سسٹم دینے کا اعلان فوجی اکیڈمی اور کیڈٹ کالج سے فارغ ہونے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار تیار کیے ہیں جو دفاع کو مزید مستحکم کریں گے۔

ولادی میر پوتن نے اعلان کیا کہ بہت جلد فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کےلیے ایس 500 اور سرمت سپرسونک میزائل دے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر کے حالیہ بیان نے امریکا سمیت تمام مغربی ممالک کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

روسی صدر نے اعلان کیا کہ آئندہ 13 سالوں (2034 میں) میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید ہتھیار تیار کریں گے تاکہ روس کی طاقت اور دفاع کو مضبوط اور مستحکم اور روسی افواج کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایس 500 میزائل سسٹم امریکا کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم سے کی گنا زیادہ طاقتور اور موثرسمجھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -