تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روسی صدر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق دنیا کو بڑا پیغام دے دیا

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ایٹمی طاقت کو مزید مضبوط کیا جائے گا، اس میں جدت لاکر ملکی سلامتی اور تحفظ کو تقویت دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جوہری طاقت کو جدید اور مزید مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جائے گی۔

اپنے بیان میں ولادیمیر پوتن نے روس کے نئے جوہری پروگرام اور روسی افواج کو جدید قسم نے میزائل اور طیارے حوالے کیے جانے سے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دفاعی منصوبوں پر عمل کیے جانے کے نتیجے میں روس اسٹرٹیجک جوہری طاقت میں جدید ترین ہتھیاروں کا تناسب 82فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ایٹمی طاقت ہماری دفاعی سلامتی کی بنیاد اور ضمانت ہے جو عالمی استحکام میں بھی مؤثر واقع ہوئی ہے اور اس قسم کی طاقت کے تحفظ سے نہ صرف جنگ بلکہ ہر طرح کا دباؤ ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے مزید کہا کہ سرحدوں کے قریب نیٹو افواج کی موجودگی میں اضافے جیسے عوامل پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو افواج نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے موقع پر فوجی نقل و حرکت میں کمی کیے جانے سے متعلق روس کی تجویز پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کو نوبل امن ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے، اس حوالے سے روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کو 2021 نوبل امن ایوارڈ کے لئے روسی مصنف سرگے کومکوف کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوتن کی نامزدگی کا مراسلہ 9 ستمبر کو نوبل کمیٹی کو پیش کیا گیا اور اس کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -