تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ڈیلٹا ویرینٹ؛ اسپوتنک وی سے متعلق بڑا دعویٰ

روس کے ماہرین نے مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین اسپوتنک وی کے مؤثر اور کارگر ہونے ‏سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔

کوویڈ 19 سے بچاؤ کی مؤثر ترین ویکسین اسپوتنک وی کے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ‏یہ ویکسین وبا کی مہلک ترین ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف میں 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

عالمی سطح پر استعمال کی جانے والی اس ویکسین کو کوویڈ 19 کی ابتدائی اقسام کے خلاف 92 ‏فیصد تک نتیجہ خیز اور کارگر قرار دیا گیا تھا۔

گمالیہ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈینس لوگنوو نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف اسپوتنک وی کے ‏نتائج کو ڈیجیٹل میڈیکل ویکسین ریکارڈ کی بنیاد پر اخذ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گمالیہ انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کی لیبارٹری کے سربراہ ولادی ‏میرگوشین کی جانب سے ‏دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی مہلک اقسام کے ‏خلاف بھی انتہائی ‏کارگر ثابت ہوئی ہے۔

ولادی میرگوشین کے مطابق اسپوتنک وی ویکسین کا استعمال چھ ماہ تک وبا سے محفوظ ہونے کی ‏‏ضمانت دیتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کی اسپوتنک وی ویکسین کورونا کی انتہائی مہلک اقسام، وبا کے سنگین خطرات ‏‏اور ان سے نمٹنے میں صد فیصد گارنٹی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی طبی جریدے دی لانسیٹ نے روسی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ‏‏کلینکل ٹرائلز کی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپوتنک ‏V‏ انتہائی مؤثر ویکسین ہے جس کی شرح 91 فی صد سے زائد ‏‏ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 ہزار 866 رضا کاروں کے کلینکل ٹرائلز کے اعداد و شمار، جن میں 4 ہزار 902 ‏‏افراد پلیسبو گروپ میں شامل تھے، ظاہر کرتے ہیں کہ روسی ساختہ ویکسین کی مجموعی افادیت ‏‏‏91.6 فی صد ہے۔

Comments

- Advertisement -