پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان میں روسی ساختہ کوروناویکسین آج سے کمرشل بنیاد پر دستیاب ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھرمیں روسی ساختہ کوروناویکسین آج سے کمرشل بنیاد پر دستیاب ہوگی اور منتخب اسپتالوں میں تقریباً 12 ہزار کے عوض کورونا ویکسین لگوائی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق روسی ساختہ کوروناویکسین آج سےکمرشل بنیادپرملک بھرمیں دستیاب ہوگی ، وزارت صحت سے رجسٹرڈ پرائیویٹ اسپتال اور لیبارٹریز پر ویکسین لگائی جاسکے گی۔

منتخب اسپتالوں میں تقریباً 12 ہزار کے عوض کورونا ویکسین لگوائی جاسکے گی ، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے رجسٹرڈ اسپتال اور لیبارٹریز ویکسین لگانے کے مجاز ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے روسی کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت دے دی تھی ، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملک کو کورونا کی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے، ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ویکسین کی فروخت نہیں روکی جاسکتی۔

تحریری فیصلے کے مطابق ویکسین کی فروخت روکنا عوامی مفاد میں نہیں ہے، حکومت 7 روز میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے، اگر نجی کمپنی زائد قیمت پر ویکسین فروخت کرے تو بعد میں وصولی کرلی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں