بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی تاریخیں طے پا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

(2 فروری 2026): یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتوار کو اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان اگلے امن مذاکرات 4 اور 5 فروری کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں روس، یوکرین اور امریکا کے نمائندے حصہ لیں گے، زیلینسکی نے اپنی ٹیلیگرام پوسٹ میں کہا کہ ہمیں اپنی مذاکراتی ٹیم سے رپورٹ ملی ہے۔ اگلی سہ فریقی ملاقات کے لیے تاریخیں طے ہو گئی ہیں۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ کے حقیقی اور باوقار خاتمے کی سمت لے جائے تاہم، امریکی اور روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی حکومتیں اب بھی کئی اہم مسائل پر اتفاق رائے قائم نہیں کر پائی ہیں، دونوں کے درمیان سب سے بڑا تنازع ڈونباس علاقے میں روسی قبضے اور دیگر علاقوں کے مستقبل کو لے کر ہے۔

دوسری جانب روسی حملے بھی مسلسل جاری ہیں آج اتوار کی صبح، جنوبی یوکرین کے زاپوریزیا شہر میں روسی ڈرون نے اسپتال پر حملہ کیا۔

یوکرینی ایمرجنسی سروس نے ٹیلیگرام پوسٹ میں بتایا کہ حملے میں تین خواتین زخمی ہوئیں اور گائناکالوجی وارڈ میں آگ لگ گئی، جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس نے عارضی طور پر کیف اور دیگر شہروں پر حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاکہ سرد موسم میں شہریوں کی حالت خراب نہ ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں