پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کھیتی باڑی میں مدد نہ کرنے پر سفاک باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سجاول میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، سگے باپ نے کھیتی باڑی میں مدد نہ کرنے پر کمسن بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں خواتین، بچیوں و بچوں سے جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گھریلو تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے جس میں باپ نے اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا، پنجاب کے شہر سجاول میں کھیتی باڑی میں مدد نہ کرنے پر سگے باپ نے کمسن بیٹے کو مار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سجاول کے علاقے مٹھو مغل میں پیش آیا، کمسن بچے کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

سجاول پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا کھیتی باڑی میں مدد نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے میں نے طیش مین آکر اسے قتل کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں