تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

169 مسافروں سے بھرے طیارے میں ہر طرف چیخ وپکار کی صدائیں

اوٹوپینی: رومانیا میں 169 مسافروں سے بھرے طیارے میں ہر طرف دھواں چھا گیا، خوف کے باعث مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آئیرش ایئرلائن ’’ریان ایئر‘‘ میں ٹیکنیکی خرابی کے باعث ہر طرف دھواں پھیل گیا، جس کے باعث پائلیٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرائی، یہ واقعہ رومانیا کے شہر اوٹپینی میں ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاز کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس اتار لیا گیا۔ دھواں کسی جان لیوہ وائرس سے پاک تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ طیارہ اوٹپینی سے لندن جارہا تھا۔ ریان ایئر کو پہلے ہی چار گھنٹے تاخیر ہوئی بعد ازاں اسموگ پھیلنے پر جہاز کو چند ہی منٹ بعد لینڈ کرایا گیا جس کے باعث مسافروں کو مزید تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

خوفناک حادثہ، 208 مسافروں سے بھرے طیارے کا انجن پھٹ گیا

مسافروں کو متبادل ایئرلائن کے ذریعے لندن بھیجا گیا جبکہ 169 میں سے 29 مسافروں نے ائیرش ایئرلائن پر سفر کرنے سے ہی انکار کردیا۔ ایئرلائن ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز کے اے سی میں ٹیکنیکی خرابی کے باعث ہر طرف دھوئیں کے بادل چھاگئے تھے، تاہم عملے نے مسئلہ حل کردیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز میں ناقص انتظامات تھے، دھوئیں کی صورت میں فیس ماسک کا بھی بندوبست نہیں کیا گیا، ہر طرف افرا تفری تھی اور لوگ خوف کے باعث چیخ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -