تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فضائی کمپنی کے مالک کا مسلمانوں کے خلاف بغض کھل کر سامنے آگیا

لندن: برطانوی فضائی کمپنی کے سربراہ مائیکل اولیری نے مسلمانوں کے خلاف کھل کر اپنا بغض ظاہر کردیا۔

لندن اور ڈبلن سے آپریٹ ہونے والی فضائی کمپنی رائن ایئر کے سربراہ مائیکل اولیری نے مسلمان مردوں کے لیے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی سے مطالبہ کیا کہ ہوائی اڈوں پر تنہا سفر کرنے والے مسلمان مرد مسافروں پر خاص نظر رکھی جائے اور اُن کا ڈیٹا جمع کیا جائے کیونکہ  عام طور پر مسلمان مرد دہشت گرد ہوتے ہیں۔

مائیکل اولیری نے سنڈے ٹائمز کو متنازع انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تنہا سفر کرنے والے مسلمان مسافروں کی اضافی جانچ پڑتال کی جائے اور اُن کی مذہبی پروفائلنگ بھی ضرور کی جائے جبکہ اہل خانہ کے ہمراہ سفر کرنے والے مسلمان مسافروں کی چیکنگ کی جائے۔

مائیکل اولیری کے بیان پر انسانی حقوق اور مذہبی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جبکہ مسلم کونسل آف برطانیہ نے ائیرلائن کے سربراہ کے بیان کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسے نسل پرستانہ اور امتیازی  بیان کا کھلم کھلا اظہار باعث تشویش ہے‘۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد رُکن برطانوی پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا ہے کہ  مائیکل اولیری نسل پرستی کو فروغ دے رہے ہیں کیونکہ دہشت گردی کے واقعات کسی ایک مذہب سے جڑے ہوئے نہیں اور نہ ہی دہشت گرد کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں صرف مسلمان ملوث نہیں بلکہ ایسے انسانیت دشمن عناصر ملوث ہوتے ہیں جن کا کوئی مذہب ہی نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ مائیکل اولیری اس سے قبل بھی ایسے متنازع بیان دیتے رہے ہیں جن پر اُنہیں شدید تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں