تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماسکو کی حفاظت کیلیے دنیا کا جدید ترین نظام نصب

روس نے دارالحکومت ماسکو کی حفاظت کے لیے دنیا کا جدید ترین دفاعی نظام ایس 500 نصب کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کی حفاظت کے لیے ایس 500 میزائل ‏دفاعی نظام کا آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

دفاعی نظام کی پہلی رجمنٹ دارالحکومت ماسکو کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ایک فوجی یونٹ کو ‏فراہم کی گئی ہے اور دوسری رجمنٹ 2022 کی ششماہی کے دوران فوجیوں کے حوالے کی جائے گی۔

ایس 500 فضائی دفاعی نظام کی پہلی رجمنٹ ایک یونٹ کے ساتھ سروس میں داخل ہوئی جس کی جنگی ذمہ ‏داری دارالحکومت کی فضائی حدود کی حفاظت اور دفاع کرنا ہے۔

روس نے دنیا کے سب سے طاقتور فضائی دفاعی نظام ایس 500 کا کامیاب تجربہ کرکے امریکا کی نیندیں اڑا دی ‏ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایس -500 کے میزائل سسٹم نے کپسٹن یار رینج کی تربیتی مشق زون میں اپنی ‏طرف بڑھتے انتہائی تیز رفتار بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنا کر فضا میں ہی ختم کردیا۔

وزارت دفاع کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایس 500 فضائی دفاعی نظام سے روس کی دفاعی طاقت کو مزید ‏تقویت ملے گی اور روس کا دفاع بھی ناقابل تسخیر ہوگا کیوں کہ ایس 500 کا کوئی متبادل دنیا کے پاس موجود ‏نہیں جو میزائلوں کو پوری بلندی اور رفتار سے روک سکے۔

Comments

- Advertisement -