تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’تیسری آنکھ‘ کن افراد کے لیے ایجاد کی گئی؟

سیئول: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے اسمارٹ فون کی دنیا میں مگن رہنے والوں کے لیے ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا جس کی مدد سے وہ راہ چلتے ہوئے خود کو ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ پینگ من ووک نامی اس ڈیزائنر نے ایک روبوٹک آئی بال ڈیولپ کیا ہے جسے کوئی بھی موبائل فون کا جنونی شخص اپنے ماتھے پر نصب کرسکے گا۔

اس آلے کو پینگ من ووک نے ’تیسری آنکھ‘ کا نام دیا ہے جبکہ اسے ’فونو ساپینز‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تیسری آنکھ اس وقت کام شروع کردیتی ہے جب اس کا استعمال کنندہ اپنی نگاہیں اسمارٹ فون پر مرتکز کرتا ہے اور جب وہ اسمارٹ فون میں گم ہوجاتا ہے اور کسی رکاوٹ یا خطرے سے ایک یا دو میٹر دور ہوتا ہے تو یہ آلہ ایک ہیپ پر مبنی وارننگ جاری کرنا شروع کردیتا ہے۔

پینگ رائل کالج آف آرٹ اینڈ امپیریل کالج کے ڈیزائن انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ان انوویشن کے طالب علم ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ انسانوں کے مستقبل کی تیسری آنکھ ہوگی۔

اس آنکھ کو صاف شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس کے اندر ایک اسپیکر نصب ہے، اس آنکھ میں الٹرا سونک سینسر بھی لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے انسان سامنے موجود چیزیں دیکھ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -