منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

ویمنز ورلڈکپ، پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقہ سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کیخلاف اپناچھٹا میچ کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ کا میچ پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثنا کریں گی، کولمبو میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹ پر 25 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ بغیر کسی کے نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا۔دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

میچ میں عالیہ ریاض 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، منیبہ علی نے 22 رنز بنائے، نتالیہ پرویز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھیں۔

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تھاہو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈن کرسن ایک وکٹ حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، گرین شرٹس کا انگلینڈ سے میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں