پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سعد ایدھی نے اسرائیلی فورسز سے رہائی کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز سے رہائی پانے کے بعد سعد ایدھی نے ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

سعد ایدھی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ترکی پہنچ چکا ہوں، اسرائیلی فورسز نے 4 دن تک تشدد کا نشانہ بنایا، 180 سے زائد ایک کشتی میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گہرے سمندر سے گرفتار کیا گیا تھا، ہمیں سونے نہیں دیا جاتا تھا۔

سعد ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ پورا دن صرف چھوٹی پانی کی بوتل دی جاتی تھی۔

مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے گئے سعد ایدھی سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے 430 رضاکاروں کو رہائی کے بعد استنبول منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

یہ پڑھیں: سعد ایدھی سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے 430 رضاکار رہا ہوگئے

سعد ایدھی سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے 430 رضاکار غزہ امداد لے کر جارہے تھے اس دوران اسرائیلی فورسز نے انہیں حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ سعد ایدھی "گلوبل صمود فلوٹیلا” بین الاقوامی امدادی مشن کا حصہ ہیں، جو غزہ کے محصور مسلمانوں تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ امدادی مشن 14 مئی 2026 کو ترکیہ کے علاقے مارماریس سے روانہ ہوا تھا، جس میں سعد ایدھی سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد امدادی کارکنان شامل تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حراست میں لیے جانے سے چند لمحے قبل سعد ایدھی نے ہنگامی ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوج کو امدادی مشن پر حملہ کرتے اور کارروائی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں