تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لبنانی مظاہرین کی فتح، وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

بیروت: لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔

خبرایجنسی کے مطابق لبنان میں سعد حریری کے خلاف دو ہفتے سے مظاہرے جاری تھے اور ان میں شدت آتی جارہی تھی، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں۔

لبنانی وزیر اعظم نے مذاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ سعد الحریری کے اعلان کے بعد لبنان میں جشن منایا گیا۔

سعد الحریری نے مؤقف اختیار کیا کہ عہدے آنے جانے والی چیز  ہیں، میرے لیے ملکی سالمیت اور حالات زیادہ اہم ہیں جس کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو سعد الحریری نے حکومتی اتحادیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک بھر میں جاری عوامی مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے 72 گھنٹے میں کوئی لائحہ عمل پیش کریں۔ الحریری نے زوردیا تھا کہ معاشی اصلاحات اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ حکومت ٹیکس اہداف بڑھانے کے لیے اصلاحات لارہی ہے۔

لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اخراجات کو کم کر کے آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی مگر  رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لبنانیوں کے درد کو محسوس کرتا ہوں اور ان کے اظہار رائے کے حق کی حمایت کرتا ہوں۔

سعد الحریری کا کہنا تھا کہ لبنان میں سیاسی کارکردگی اور ریاست کی عمل داری میں خلل پیدا ہونے پر عوام کا غصہ فطری ردعمل ہے، بہت سے لوگ مجھے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، میں چار سال سے حل تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوں مگر اس میں ناکامی رہی اور مجھے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -