site
stats
پاکستان

محکمہ ریلوے کا جون تک ای ٹکٹنگ متعارف کرانے کا اعلان، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے اس سال جون کے مہینے تک ای ٹکٹنگ متعارف کرائے گا، جس کے بعد ٹکٹیں ملک میں ہر جگہ دستیاب ہونگی.

تفصیلات کے مطابق ریلوے کمیٹی کے 15ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے اور پاکستان ایکسپریس جون تک اپ ڈیٹ ہونے والی پہلی ٹرین ہوگی.

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں ایک ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کوجلد ہی شروع کیا جائے گا جبکہ ملک میں تمام ٹرینوں کو تین سے چارسال کے عرصے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا.

خواجہ سعد رفیق کے مطابق ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں کہ ریلوے کے خسارے کو پچھلے سال کے مقابلے میں کم کیاجائے.

ریلوے اسٹیشنوں پرقلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ برطانیہ کی طرف سے متعارف کرائے گئے نظام میں قلیوں کا استحصال کیا جارہا ہے اور کہا کہ جلد ہی اس ظالمانہ نظام میں تبدیلی لائیں گے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top