اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے اثرات ہماری نسلیں آج تک بھگت رہی ہیں، یہ سچ ہے اقربا پروری اور کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے۔

راولپنڈی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کرپشن کا تعلق حکومت میں ہونے یا نہ ہونے سے نہیں جس آدمی کو بھی موقع ملتا ہے وہ کرپشن کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے اثرات آج تک کی نسلیں بھگت رہی ہیں، ہمارے 2 وزرائے اعظم کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا اور ایک کو جلا وطن بھی ہونا پڑا، سیاسی جماعتوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وزارت پھولوں کی نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔

- Advertisement -

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کھل کر تقاریر کر لیتے تھے مگر اب بہت سوچ کر بولنا پڑتا ہے،  پاکستان کے سیاستدان سزاؤں کا سامنا کرتے ہوئے ملک چلاتے ہیں اور تنقید بھی سنتے ہیں، جیل کاٹنا آسان مگر اقتدار سنبھالنا بہت مشکل ہے۔

وزیرریلوے سعد رفیق نے مذید کہا کہ تبدیلی ووٹ سے ہی ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا اور ادارے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، منتخب حکومت کی کوششوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا اور پنجاب میں بھی دیگر صوبوں کی مناسبت ترقی زیادہ تیزی سے ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں