عمران خان نے ڈینگی کے ستائے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے، خواجہ سعد رفیق saad-rafiq
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نے ڈینگی کے ستائے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا، سعد رفیق

لاہور : وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی سے مریض تڑپ رہے ہیں اور عمران خان نے اس مشکل وقت میں اپنے ووٹرز کو تنہا چھوڑ دیا ہے لیکن پنجاب حکومت اب کے پی کے میں بھی اپنے تجربے کی بنیاد پر ڈینگی کا مقابلہ کرے گی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاور ڈینگی سے جل رھا ھے اور کے پی کے کا نیرو (عمران) بانسری بجا رہا ہے اور وہاں سے غائب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا کی لاہور میں ڈینگی حملے پرعمران خان بجائے ہمدردی کے ہمارا مذاق اڑاتے رہے لیکن ہم نے اس مشکل وقت میں مذاق اڑانے کے بجائے کے پی کے کی مدد کرنے کی ٹھانی ہے۔

انہوں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بدترین حکومت کی مثال پیش کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کا کباڑہ کر دیا ہے اور اتنے خوبصورت صوبے میں بد انتظامی و کرپشن اپنے عروج پر ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت ڈینگی کی پیشگی اطلاع اورخطرے کی نشاندہی میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں تاہم سیاسی اختلافات رکھنے کے باوجود حکومت پنجاب خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون کرتی رہے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں