The news is by your side.

Advertisement

عمران خان ہماری ٹانگیں کھینچنے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں، سعد رفیق

لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے پشاورمیں چوہے پکڑے نہیں جاتے ہماری ٹانگیں کھینچتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے کہااپنے شہرمیں چوہے پکڑیں، ہماری ٹانگیں نہ کھینچیں،کپتان60 برس کے ہوگئے لیکن رویے میں تبدیلی نہیں آئی، انہوں نے چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے افتتاح پربھی کپتان کوآڑے ہاتھوں لیا۔

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا آف شور کمپنیوں کے معاملے پر کہنا تھا کہ عمران خان نے آف شور کمپنی جب بنائی جب لوگوں کو ناک صاف کرنا نہیں آتی تھی۔

وزیرریلوے کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئےپی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سعد رفیق الزامات لگانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں، جن چوہوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی وہ پنجاب میں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں