لاہور : وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ جاویدہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں، ہاشمی صاحب ایک اثاثہ ہیں ملک میں کوئی دوسراجاوید ہاشمی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاویدہاشمی نےنوازشریف کی دعوت پران سے ملاقات کی اور اورتعطل دورہوا ہے، ظفرالحق،پرویزرشید، مریم نواز، احسن اقبال موجود تھے، عوام کےحق حاکمیت کی جدوجہد پرجاوید ہاشمی کو خراج تحسین پیش کیا۔
سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں موجودلوگوں نےجاویدہاشمی کی جمہوریت کیلئےخدمات کوسراہا ، دونوں قائدین نےاتفاق کی کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کےلئےمشترکہ جدوجہدکریں گے، ملاقاتیں شرمندگی کےاظہاریاشرمندہ کرنےکےلئےنہیں کی جاتیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ جاویدہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں، جاویدہاشمی ن لیگ کاحصہ نہ ہوں لیکن ن افکارسےاتفاق کرتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں جاویدہاشمی کے مقابلے میں امیدوارکھڑا نہیں کیا تھا، ہاشمی صاحب ایک اثاثہ ہیں ملک میں کوئی دوسراجاوید ہاشمی نہیں۔
مزید پڑھیں : جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ
یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔
زرائع کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف کیلئے جلسے کا اہتمام کرینگے ، نوازشریف جلسے میں جاوید ہاشمی کی شمولیت کاباقاعدہ اعلان کرینگے۔