تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے، سعد رفیق

وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے، ہم سیاستدانوں کو باتیں کم اور عمل زیادہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ حکومت جب ملے تو میرٹ کی پاسداری ہونی چاہیے، ادارے کے استحکام کے لیے میرٹ پر عمل درآمد اولین شرط ہے، سیاست میں اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

وزیر ریلوے نے کہا: ’پاکستان ریلوے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ ریلوے کے نظام کو بتدریج کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ اور ورکرز میں بہترین لوگ موجود ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے گئے تھے، اپنے وسائل سے ریلوے کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کریں گے، ریلوے ملازمین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجودہ لوگوں کو دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں، بھارت اور بنگلادیش ہم سے آگے نکل گئے۔

Comments

- Advertisement -