The news is by your side.

Advertisement

سعدرضوی کا کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کےنام پیغام

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعد رضوی نے کارکنوں سے فی الفور ‏احتجاج ختم کرنے اور سیکورٹی اداروں سے تعاون کرنے کی اپیل کر دی۔

حافظ محمد سعد رضوی نے کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ممبران کےنام پیغام میں کہا ہے کہ میں ‏سعدرضوی ولدخادم رضوی ہوش و حواس بلاجبر کارکنان سے مخاطب ہوں، ملکی مفادکی خاطرکوئی ‏غیرقانونی قدم نہ اٹھائیں۔

حافظ سعدرضوی نے اپیل کی کہ احتجاج اور روڈ بلاک فی الفورختم کیےجائیں، تمام کارکنان پرامن ‏طور پر اپنے گھروں کوواپس چلےجائیں اور کارکنان قانون نافذکرنےوالےاداروں سےمکمل تعاون کریں۔

حافظ سعدرضوی نے کہا کہ مرکزمسجدرحمت اللعالمینﷺکےباہربھی احتجاج ختم کیا جائے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر ‏دیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان ‏کو ‏کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک ‏‏پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں