The news is by your side.

Advertisement

صاف ستھرو سندھ پروگرام : 5 ہزار سے زائد دیہات میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم

کراچی: صاف ستھرو سندھ پروگرام کے تحت صوبے کے13 اضلاع میں واقع 5200 دیہات کے 200 گرلز اسکولوں کو پینے کے صاف پانی، باتھ روم جیسی دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بدین میں صاف ستھرو سندھ پروگرام کے تحت ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد حکومتی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

صوبہ سندھ میں میل نیوٹریشن جیسے پیچیدہ اور شدید نوعیت کے حامل مسائل پر قابو پانے  کے لیے تشکیل دیے گئے گئے خصوصی پروگرام کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے مختلف تدابیر اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شریک ماہرین نے ماؤں اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں، روک تھام اور علاج معالجے پر مبنی اقدامات کو پیش نظر رکھا۔

اعلامیے کے مطابق ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان کی سب سے خاص بات ملٹی اسیکٹورل اپروچ کے تحت صحت مندانہ طرزِ زندگی سے جڑے مقاصد کا حصول ہے ۔ ہیلتھ ، ایگریکلچر ، فشریز اور لائیو اسٹاک جیسے اہم اداروں کی ایپ پروگرام میں شمولیت اسے منفرد اور خاص بنائے گی۔

اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین ، ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کا کہنا تھا کہ ضلع میں موجود ہر مستحق اور ضرورت مند گھرا نہ ایپ پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوجائے تو  یہ عمل تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا ۔

منصوبے کی کوآرڈینیٹر شائستہ جبین نے اجلاس کے شرکا کو کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ کے 13 اضلاع میں واقع 5200 دیہات کو اوپن ڈیفیکشن فری (او ڈی ایف) بنانے جارہے ہیں جبکہ مختلف اضلاع کے 200 گرلز اسکولوں کو پینے کا صاف پانی، باتھ روم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شائستہ جبین کا مزید کہنا تھا کہ او، ڈی ،ایف کے تحت منتخب دیہات کو پچاس ہزار رو پے مالیت کی گرانٹ جبکہ ہر (ٹارگٹڈ) گاؤں میں موجود ”فیمیل ایمبیسڈر آف چینج “ کو فی کس 15000روپے دیے جائیں گے،علاوہ ازیں مجموعی طور پر 11400 موبائل فونز کی فراہمی بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

شائستہ جبین نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان کے جاری سفر میں” ہم سفر “ کی سی حیثیت رکھتے ہیں ۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع کوآرڈینینش ایپ افسر کا شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ نیوٹریشن کی صوتحال کو بہتر بنانے میں ملکی اور بین الاقوامی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کی مخلصانہ کاوشیں مطلوبہ مقاصد کے حصول میں اہمیت کی حامل ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں