تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: سارک وزرائے خزانہ کانفرنس آج ہورہی ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا انعقاد آج ہورہا ہے گزشت ہ روز سارک ممالک کے سیکرٹری خارجہ کااجلاس منعقد ہوا تھا، کانفرنس میں سارک ممالک کے سو سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

سارک وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سارک ممالک گزشتہ تیس سال سے اقتصادی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پلیٹ فارم سے خطے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے اور خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیےسارک پلیٹ فارم انتہائی اہم ہے اور پاکستان کا کردار اس سلسلے میں انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ پاکستان سرمایہ داری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

ملک میں چینی سرمایہ کاری میں دوگنا اضافہ*

انہوں نے تقریر کے آغاز میں تمام ممالک کے مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ سارک ممالک علاقائی سطح پر سماجی برائیوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ، بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر فرار*

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سارک وزرائے خارجہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ جواب نہ دہ سکے تھے اور کانفرنس ادھوری چھوڑکر چلے گئے تھے جبکہ سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔

سارک ممالک کی وزرائے  داخلہ دہشت گردی،منشیات،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اوررکن ممالک میں ویزےکی چھوٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیاگیاتھا۔

Comments

- Advertisement -