بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

صبا فیصل نے دولہوں کی والدہ کو اہم مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دولہوں کی والدہ کو اہم مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ صبا فیصل نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ دولہے کی والدہ جو سب سے غلط کام کرتی ہیں وہ یہ کہتی ہیں کہ لڑکی اپنی پسند کے کپڑے بنا لے، جب آپ نے سب کچھ شروع کی چیزیں ہی اس کے ہاتھ میں دے دیں، یہ بری بات نہیں ہے لڑکی نے جو پہننا ہے وہ خود بنا لے لیکن جب وہ خود بنائے گی پھر وہ شادی کے پہلے دن سے وہی پہنے گی جو اس نے بنایا ہے اور اس کے دل کو اچھا لگا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کرنے سے لڑکی کا ذہن تو رک جائے گا پھر اس نے وہی پہننا ہے۔

یہ پڑھیں: جو مرد ماں یا بہن کو چھوڑ سکتا ہے وہ کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا: صبا فیصل

صبا فیصل نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو کپڑے میری نندوں اور ساس نے بنائے تھے جو شادی کا جوڑا تھا وہ میرے ماموں نے کہا تھا کہ خود بنالو اس وقت مجھے کپڑوں کا بہت شوق تھا۔

اس سے قبل انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان جیسے معاشرے میں شادی صرف دو افراد کا بندھن نہیں ہوتی بلکہ یہ دو خاندانوں کے درمیان ایک رشتہ ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہاں شادیوں کا دار و مدار اکثر خاندانوں کے درمیان ہم آہنگی پر ہوتا ہے، جب خاندانوں میں اتفاق ہوتا ہے تو شادیاں چلتی ہیں، ورنہ اختلافات لڑکی اور لڑکے دونوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ساس کا رویہ منفی ہے تو وہ ایک الگ مسئلہ ہے، مگر میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو آگے جا کر مشکلات پیش آسکتی ہیں، ہو سکتا ہے آپ کا شوہر آپ کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دے، جو آپ کو اس وقت اچھا لگے گا، لیکن یاد رکھیں کہ جو مرد آپ کے لیے اپنی ماں یا بہن کو چھوڑ سکتا ہے، وہ کل کو آپ کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں