اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

چھوٹی بہو کی باتوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، صبا فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بہو کے باتوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

دوران شو صبا فیصل نے چھوٹی بہو نشا کی تعریف کی اور انہیں اپنی زندگی میں ایک نعمت قرار دیا۔

نشا کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے گھر میں نشا کے ذریعے بہت سی مثبت چیزیں آئیں، یہ اس لیے کہ وہ مذہب سے بہت زیادہ قریب ہے، آپ اسے دیکھیں گے اور کہیں گے کہ وہ ایک باعمل مسلمان کی حقیقی نمائندگی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نشا کے والد کے انتقال پر اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا اور کہنے لگی کہ اللہ کی امانت تھی چلے گئے، والد کی وفات کے بعد حذیفہ کی پہلی عید منانے کے حوالے سے کہا کہ کپڑے بنا رہی ہوں آپ کا دل ہو تو پہن لینا ورنہ آپ کی مرضی ہے لیکن نشا نے کہا کہ امی ابو تو چلے گئے لیکن حذیفہ کی پہلی عید ہے میں اسے منانا چاہتی ہوں۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے اس کے چہرے پر کبھی پریشانی نہیں دیکھی وہ کہتی ہے کہ الحمدللہ سب ٹھیک ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈپریشن میں رہی لیکن آج سوچتی ہوں کہ غلط کرتی تھی لیکن اب میں کسی چیز کو دماغ پر سوار نہیں کرتی، نمازوں میں جو سکون ہے وہ کسی دوسری چیز میں نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں