بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

صبا فیصل نے نئے اداکاروں کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ نئے اداکاروں میں سینئرز سے سیکھنے کی جستجو نہیں ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز میں آنے والے نئے فنکاروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن آج کل جونیئرز کو سکھانے کا رواج نہیں ہے اور خود جونیئرز کو بھی سیکھنے کی شدید خواہش نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ’نصیب سے زیادہ نہ شہرت ملتی ہے نہ فالوورز‘ صبا فیصل ناقدین پر برس پڑیں

صبا فیصل نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر جاتے ہیں تو اور نئے اداکار آتے ہیں تو ہم ان سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے اگر ہم ان کو درست کرنے کی کوشش کریں یا مشورہ دیں تو وہ محسوس کرسکتے ہیں کہ وہ مجھے پتا نہیں کون سمجھتے ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ آج کل کے اداکار اچھی طرح سے تیار اور تربیت یافتہ ہیں لیکن ہم چاہتے تھے کہ اپنا سارا وقت سینئرز کے ساتھ گزاریں اور ریہرسل کریں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ آج کل کئی اداکاروں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ فٹ ورک کیا ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ آنکھوں اور باڈی لینگویج کے ذریعے اداکاری کا اظہار کرنا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں