پیر, جون 8, 2026
اشتہار

سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کیلیے شوبز شخصیات۔۔۔۔۔۔صبا فیصل نے مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کے لیے شوبز شخصیات کو کچھ حدود مقرر کرنی چاہیے۔

اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تمام مشہور شخصیات کو اپنی کچھ حدود مقرر کرنی چاہیئں اسی طرح عوام کی یہ سوچ بھی غلط ہے کہ شوبز شخصیات کیونکہ اسکرین پر نظر آتی ہیں اور مشہور ہیں تو ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی لوگوں کو  سب پتہ ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے  کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کسی چھوٹی سی غلطی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ ایک عام انسان کچھ بھی کرتا رہے اس سے سوشل میڈیا پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں