تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

صبا فیصل کا خوبصورتی بڑھانے سے متعلق حیران کُن انکشاف

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری سمیت دیگر طریقے استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گزشتہ دنوں اے آر وائی زندگی کے شو ’زندگی ود ساجد حسن‘ میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان ساجد حسن نے سوال کیا کہ آپ بھی جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر سرجریز کرواتی ہیں؟

صبا فیصل نے جواب دیا کہ میں جھوٹ نہیں بولتی بالکل سرجریز کرواتی ہوں۔‘ جس پر ساجد حسن نے کہا کہ ’لیکن بالکل نہیں لگتا کہ آپ یہ علاج کرواتی ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ سرجری غلط بھی ہوسکتی ہے اسی لیے میں لاہور میں ایک ہی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور ہر چھ سے آٹھ ماہ بعد خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجری کرواتی ہوں اور وہ بہت قدرتی لگتی ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’خوبصورتی کا علاج ایسے کروائیں کہ نہ شکل تبدیل ہو اور نہ آپ کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوں۔‘

صبا فیصل نے مزید کہا کہ ‘یہ ہی سمجھداری ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم سرجری نہیں کرواتے میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے عمر کے ساتھ ساتھ بہتر نظر آنے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ آپ کو اچھا نظر آنا چاہیے’۔

Comments