شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے اہم مشورہ دے دیا۔
صبا فیصل سینئر پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے پیارے افضل، میں منٹوں نہیں ہوں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
وہ سوشل میڈیا کی بھی کامیاب شخصیت ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔
صبا فیصل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ازدواجی زندگی سے متعلق مشورہ شیئر کیاجس کے لیے وہ کافی مشہور ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں میری شادی ماموں کے بیٹے سے ہوئی۔ ماموں اور میری والدہ کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ تھا لیکن میری شادی کے بعد یہ بڑا خوف تھا کہ اس نئے رشتے کی وجہ سے ان کا آپسی بندھن متاثر نہ ہو جائے۔
یہ پڑھیں: صبا فیصل نے دولہوں کی والدہ کو اہم مشورہ دے دیا
انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس یہ رشتہ مزید مضبوط ہو گیا اور وقت کے ساتھ وہ ایک دوسرے کے قریب تر ہو گئے، میرے ماموں کی وفات تک میری والدہ ان سے بے حد محبت کرتی رہیں، نئے رشتے بناتے وقت یہی مقصد ہونا چاہیے، پرانے رشتے متاثر نہیں ہونے چاہئیں بلکہ خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اور لوگوں کے درمیان محبت بڑھنی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ بہن، بھائیوں کی محبت انمول ہے اور نئے رشتوں کو اس میں اضافہ کرنا چاہیے۔
صبا فیصل کے ازدواجی مشورے پر عوامی سطح پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ خواتین جوائنٹ فیملی میں شادی کے اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں جبکہ دیگر صبا فیصل سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ آج کے دور کا موازنہ اپنے زندگی کے تجربات سے کرنا بند کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


