The news is by your side.

Advertisement

سوشل ورکر صبا کو قتل ‌کرنے والا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی: مقامی عدالت نے سوشل ورکر صبا قتل کیس میں ملزم کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرسے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں نیوکراچی بلال کالونی میں سوشل ورکرصبا کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے گرفتارملزم غضنفر کوعدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے بتایا ملزم غضنفرکےقبضےسےآلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا، جس پر عدالت نے ملزم کوعدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرسے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا ‏گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی، متقولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے نیو کراچی بلال کالونی میں چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں