تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صبا قمر نے پسندیدہ بالی ووڈ جوڑی کا نام بتادیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ جوڑی کا نام بتادیا۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر پر تبصرہ کرنے کے لیے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کو ذریعہ بنایا اور لکھا کہ ’پیار ہو تو ایسا ماشاءاللہ۔‘

ساتھ ہی انہوں نے نظرِ بد سے دوری اور دل والی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

گزشتہ دنوں صبا قمر نے کہا تھا کہ عرفان خان کی موت کی خبر سے شدید صدمہ پہنچا، مجھے اس بات کا افسوس ہے، فلم کے بعد جب عرفان کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ کیا لیکن شوٹنگ اور سفر میں مصروف رہنے کے باعث میں ایسا نہیں کر سکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر ایک دن میں نے ان کی موت کے بارے میں سنا جس سے شدید صدمہ پہنچا، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ جو وقت دستیاب ہو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ وقت کبھی پلٹ کر نہیں آتا۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر آپ کسی سے معافی مانگنا چاہتے ہیں یا اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو فوراً سے کر دیں کیوں کہ پھر شاہد یہ لمحہ میسر نہ آسکے، مجھے یہی افسوس ہے کہ کاش میں عرفان خان سے اس وقت رابطہ کر لیتی اور ہماری کچھ باتیں ہو جاتیں۔

صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ کام کے دوران کچھ دلکش یادیں کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے، مجھے ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

Comments

- Advertisement -