The news is by your side.

Advertisement

اداکارہ نور اور صبا قمر ٹیکس دہندہ نکلیں، دونوں کی رہائش گاہیں سیل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف ادکاراؤں کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے اُن کی رہائش گاہوں کو سیل کردیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ادکارہ نور اور صبا قمر کو متعدد نوٹس بھیجے گئے مگر انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکارؤں کے گھروں کو سیل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اداکارہ نور پر سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے سے زائد رقم واجل الادا ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمر کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس کی مد مین 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس بھیجنے کے باوجود جب دونوں اداکارؤں کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا تو اُن کے ڈیفنس فیز 5 میں موجود رہائش گاہوں کو سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب رہائش گاہ سیل ہونے پر دونوں اداکارؤں کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں