تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یاسر حسین کی پوسٹ پر عظیم خان کا ردعمل آگیا

کراچی: اداکارہ صبا قمر سے شادی کرنے اور پھر شادی سے انکار کے باعث خبروں کی زینت بننے والے بلاگر عظیم خان اداکار و میزبان یاسر حسین پر برس پڑے۔

صبا قمر کے شادی سے انکار کے اعلان کے بعد یاسر حسین نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر جتنی خود مضبوط ہیں وہ ایسے ہی مرد کی حقدار ہیں۔

ساتھ ہی یاسر حسین نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی دداڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔

اداکار کے کئی دن پہلے دیے گئے بیان پر گزشتہ روز غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے کہا کہ داڑھی مونچھ رکھنے سے واقعی کوئی مرد نہیں بنتا، پر ہر بات میں بولنا بھی مردانہ عادت نہیں ہے۔

آسٹریلوی بلاگر نے یہ بھی لکھا کہ ’کبھی ارطغرل میں مسئلے ہیں، کبھی باہر والوں کے پاکستان آکر کام کرنے سے مسئلے ہیں، مردوں کی سب سے اچھی فطرت میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ پھپھو والے کام نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -