بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

اداکارہ صبا قمر ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے اداکارہ صبا قمر گر گئیں، صبا قمر شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

صبا قمر نے ڈیزائنر عظمیٰ بابر کا تیار کردہ سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، گرنے کے بعد صبا قمر بالکل بھی گھبرائی نہیں بلکہ بااعتماد انداز سے اٹھ کھڑی ہوئیں اور اپنی واک مکمل کی۔

برائیڈل فیشن ویک میں موجود حاضرین نے صبا قمر کی خود اعتمادی دیکھ کر انہیں خوب داد دی۔

واضح رہے کہ برائیڈل فیشن ویک میں صبا قمر کے علاوہ اداکار شان، اداکارہ سجل علی، عظمیٰ حسن سمیت دیگر ٹاپ ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے بالی وڈ میں ڈیبیو فلم ہندی میڈیم میں بھارتی اداکارعرفان خان کے ساتھ کیا اور فلم نے باکس آفس پر شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل اور سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے مد مقابل ہونے کے باوجود کامیابی حاصل کی تھی۔

اداکارہ ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈراما سیریل ’باغی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

یٖٖہ پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل: صبا قمر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں