جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

صبا قمر کا صحافی کے سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(3 نومبر 2025): پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

صبا قمر پاکستان کی سب سے بڑی اسٹار ہیں۔ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں کامیابی حاصل کی، اداکارہ نے بھارت میں بھی کام کیا اور وہ اپنے پہلے ہی کردار سے بہترین اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دی ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب صبا قمر نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران کراچی پر لاہور اور اسلام آباد کو ترجیح دیتے ہوئے تبصرہ کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے پر غور کریں گی تو اداکارہ نے جواب دیا ’’استغفر اللہ، کبھی نہیں!‘‘ اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ صرف کام کے لیے کراچی جاتی ہے۔

ان کے تبصرے کے بعد اس بحث نے غیر متوقع موڑ لے لیا جب صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

صحافی نعیم حنیف نے دعویٰ کیا کہ 2003 یا 2004 کے لگ بھگ صبا قمر والٹن، لاہور میں ایک گھر میں رہتی تھیں، جو مبینہ طور پر ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔

صحافی نے مزید الزام لگایا کہ اس شخص نے بعد میں اسے ہراساں کیا اور صبا نے اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے ایک نیوز آفس سے رجوع کیا۔

صبا قمر نے ان الزامات کا فوری جواب دیتے ہوئے انہیں جھوٹا، بے بنیاد اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا، اداکارہ نے انسٹا پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اس نے والٹن میں رہنے یا ایسے کسی واقعے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نعیم حنیف کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی پر جھوٹے الزامات لگانا ایک سنگین جرم ہے، میں کبھی والٹن میں نہیں رہی اور نہ ہی میں نے وہ کچھ کیا جس کا صحافی نے دعویٰ کیا ہے۔

صبا قمر نے ان الزامات کو بےبنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں