اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کیا صبا قمر نے چہرے کی سرجری کروالی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ اپنے بدلے ہوئے روپ کے سبب مداحوں کی توجہ کا مہور بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ صبا قمر ان دنوں ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس میں ان کا انداز خاصا گلیمرس ہے، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے، تاہم ان کے بدلے ہوئے روپ نے خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بعض ناظرین کی جانب سے ان کے ہونٹوں کی ساخت میں تبدیلی کو محسوس کیا گیا، جس پر یہ قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کہ شاید اداکارہ نے لپ فلرز کروائے ہیں۔

ڈرامے کے ناظرین صبا قمر کے ممکنہ لپ فلرز پر الجھن اور حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف نے وائرل ویڈیو کلپ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے ہونٹوں کو کیا ہو گیا ہے؟‘

دوسرے کا کہنا تھا کہ ان کے ہونٹوں میں حد سے زیادہ انجیکشن لگے ہوئے لگ رہے ہیں۔ تیسرے نے کہا کہ اُف میرے خدا، انہوں نے اپنے ہونٹوں کے ساتھ کیا کر لیا ہے؟

سابق شوہر کی دوسری شادی، فضا علی نے بیٹی کے ساتھ والد کی ویڈیو شیئر کردی

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’یہ سرجری ہے یا لپ فلرز؟ میں کنفیوز ہوں۔ جبکہ ایک اور کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، بس ہونٹوں میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں