کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ شاہد نے اداکارہ صبا قمر کو پاکستان کی مائیکل جیکسن قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ وہ مائیکل جیکسن کی بہت بڑی فین ہیں، مائیکل کی کنگ آف پاپ پر بننے والی بائیوپک دیکھ کر رونا آگیا تھا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے مائیکل کے بھتیجے جعفر جیکسن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جعفر جیکسن نے خوبصورتی سے کردار نبھایا، انہیں بھی 2 سال لگے مائیکل بننے میں، یہ ہوتا ہے فنکار صرف وہی یہ کردار نبھا سکتے تھے۔
اس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی فنکار کی بائیوپک کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بائیوپک کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں
انہوں نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نا صرف ایک خوبصورت اداکارہ ہیں بلکہ ایک کمال فنکار ہیں، مجھے لگتا ہے جس طرح وہ معیاری کام کررہی ہیں اس طرح کا کام کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔ نمرہ نے کہا کہ صبا قمر پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


