پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کراچی سے متعلق بیان پر تنقید، صبا قمر نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق بیان پر تنقید کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ صبا قمرنے حال ہی میں انٹرویو میں کراچی سے متعلق ایسا بیان دیا جس پر ناصرف صارفین بلکہ اداکارہ مشی خان اور ایم کیوا یم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی ان پر تنقیدکی۔

ان سے انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا تھا کہ کبھی کراچی شفٹ ہوں گی یا نہیں؟ جواب دیتے ہوئے انہوں نے اچانک استغفر اللہ کہا اور کہنے لگیں کراچی مجھے پسند نہیں، اسلام آباد اور لاہور پسند ہیں۔

یہ پڑھیں: ’کراچی کی وجہ سے لاہور کے فنکاروں کو پہچان ملی‘ مشی خان کا صبا قمر کے بیان پر سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پروجیکٹس بھی لاہور یا اسلام آباد منتقل کردینے چاہئیں۔

تاہم تنقید پر اب صبا نے لکھا کہ ’میں مصروف تھی اور اب دیکھا کہ میرے ایک خیال یا جملے پر کس طرح سے بریکنگ نیوز بنادی گئی‘۔ صبا قمر نے لکھا کہ سوال پر میں نے اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میری توجہ اپنے پروجیکٹس کو مکمل کرنے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر واویلا مچ گیا

اداکارہ عفت عمر اس معاملے پر صبا قمر کے حق میں سامنے آئی اور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’جب کراچی گندا ہے تو پھر کسی کو کیوں اس کو پسند کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے؟۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں