شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سیٹ پر پیش آنے والا پُراسرار واقعہ بیان کردیا۔
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک واقعے کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈرامے کے سیٹ پر تھے جب میرا میک آپ آرٹسٹ وضو کرنے گیا تو کسی نے اسے پیچھے سے کسی نے تھپڑ مارا، وہ غیبی مخلوق تھی جسے وہ دیکھ نہیں پایا۔
یہ پڑھیں: کراچی سے متعلق بیان پر تنقید، صبا قمر نے خاموشی توڑ دی
اداکارہ نے کہا کہ وہ کوئی ایسی چیز تھی جو دکھائی نہیں دیتی تھی لیکن میں جنات پر یقین رکھتی ہوں شاید ہم نے ان کی جگہ پر جاکر انہیں پریشان کردیا تھا۔
صبا قمر نے بتایا کہ اس کے بعد ہم سب ڈر گئے تھے اور نئی لوکیشن پر منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن میں نے اپنی محنت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اپنا کام مکمل کروں گی چاہے کتنے ہی جنات آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انسان سے بڑا کوئی شیطان نہیں ہے، ویسے بھی میں نے زندگی میں اتنا کچھ دیکھ لیا ہے کہ یہ چیزیں میرے لیے اب کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


