تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا لاک ڈاؤن، صبا قمر اپنی بات کی پکی نکلیں، جو کہا کر دکھایا

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر ان دنوں کرونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے گھر پر ہی موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد معروف شخصیات وقت گزارنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔ عالمی ادارے یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے تین ارب سے زائد افراد گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ 8 کروڑ سے زائد طالب علم حصولِ تعلیم سے بھی محروم ہیں۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کر کے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بیشتر اداروں نے بھی ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: گھر پر رہنے کے دوران کیا کرنا چاہیئے؟ صبا قمر نے بتا دیا

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں بند ہونے والے شہری وقت گزارنے اور بے زاری کو دور کرنے کے لیے دلچسپ کام کررہے ہیں تاکہ اس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ کرونا کے خلاف جنگ کو ثابت قدمی سے لڑ سکیں۔

اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنائیں گی جس پر اپنی ویڈیوز شیئر کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہدایت کار نے صبا قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ روز پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا عنوان ‘آئسولیشن بائے صبا قمر’ رکھا ہے۔ صبا قمر نے اس ویڈیو میں لاک ڈاؤن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -