تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

صبا قمر کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کے چرچے

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی 37ویں سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ برتھ ڈے تقریب سے بالکل ناواقف تھیں، ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے لیے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کن تھی۔

اداکارہ نے تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔

صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں۔

صبا قمر نے سالگرہ کے دن میوزک ویڈیو ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔

Beautiful Pictures From Saba Qamar's Birthday Party

اپنی نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک خاص قسم کی ہمت کا تقاضا کرتی ہے، بار بار چوٹ لگنے کی ہمت۔‘

صبا قمر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بالی ووڈ کی ایک فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -