کراچی(26 مارچ 2026): نامور پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا کنٹنٹ کریٹرز کو ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نامور پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق کا یہ ردعمل یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے حالیہ متنازع وی لاگ "ایکسپوزنگ فتنہ فیملی” کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے رجب بٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں سبینہ فاروق نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انفلوئنسرز پر زور دیا کہ وہ اپنی لڑائیوں میں بیویوں اور بہنوں کو شامل کرنے کے بجائے بامقصد مسائل پر توجہ دیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کیا ہم براہِ کرم مردوں کے جھگڑوں میں بیویوں اور بہنوں کو معاف کر سکتے ہیں؟ خدا کا خوف کریں۔ اگر آپ کو ایک دوسرے کے بارے میں فضول باتیں کرنی ہیں تو کریں، لیکن خدا کے لیے خواتین کی عزت برقرار رہنے دیں۔ اس معاشرے میں خواتین پہلے ہی کافی مظلوم ہیں۔ معذرت کے ساتھ، لیکن آپ وی لاگر حضرات نے مجھے واقعی مایوس کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا آپ مردوں کو ایک دوسرے پر جو بھی کیچڑ اچھالنا ہے، اسے اپنے تک محدود رکھیں۔ آپ لوگوں کے پاس اتنی بڑی تعداد میں ناظرین موجود ہیں، براہِ کرم اسے دنیا کے بڑے مسائل کے لیے استعمال کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


