بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سبینا فاروق نے انمول پنکی سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ سبینا فاروق نے انمول پنکی کیس کے مزاحیہ تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ سبینا فاروق نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور چائے کُلچے کھا رہی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پنکی کے پاس ہوں گے مہنگے نشے لیکن اصل نشہ تو چائے کلچے میں ہی ہے۔

واضح رہے کہ انمول پنکی کو کوکین کیس میں 12 مئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور 22 مئی تک انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: سبینا فاروق نے ’رشتے‘ کے لیے تصویر شیئر کردی

گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کیے ہیں اور کئی بڑے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

اداکارہ سبینا فاروق اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور وہ زیادہ تر منفی کردار نبھانے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں